مانگا منڈی اور فیروز والہ سے 2 لڑکیوں کو اغواء کر لیا گیا

03 اگست 2015

مانگا منڈی + فیروز والہ (نامہ نگاران) مہندی کی رات لڑکی کو اغوا کر لیا گیا۔نئی آبادی کے رہائشی قادر علی کی 23سالہ بیٹی (ن) کی شادی گرین ٹائون کے نوجوان نعیم سے طے ہوئی تھی اورگزشتہ روز اتوار کو بارات آناتھی ۔ لڑکی کے ماموں سلیم نے بتایا کہ مہندی کی رات میری بھانجی (ن) گھر پر تھی اور ہم تمام اہل خانہ گرین ٹائون میں مہندی کی رسم ادا کرنے کے لئے گئے ہوئے تھے کہ لڑکی کے چچا کے بیٹے آصف عرف آصو نے مبینہ طور پر گن پوائنٹ پر لڑکی کو اغواء کر کے لے گیا ۔ جی ٹی روڈ کی آبادی مریدکے میں نامعلوم افراد نے محنت کش کی جواں ساں بیٹی (ح) کو زبردستی اغواء کر لیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔