ٹریفک حادثات میں 4 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، 2 شدید زخمی
لاہور+فیروز والہ (نامہ نگاران) جی ٹی روڈ پر مختلف ٹریفک حادثات میں چار افراد ہلاک اور دو افراد زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ دو موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم میں ایک شخص جاوید احمد ہلاک اور دس سالہ لڑکا شدید زخمی ہو گیا۔ جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا کالاخطائی روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی سے گر کر نوجوان فلک شیر ٹریکٹر کے تلے آکر ہلاک ہو گیا ٹرین کی زد میں آکر ایک نوجوان اشفاق ہلاک ہو گیا۔ لاہور روڈ پر تیز رفتار بس کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار محمد شاہد ہلاک ہو گیا کار کی سائیڈ لگنے سے بارہ سالہ لڑکی شدید زخمی ہو گئی اسے طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا۔