نیشنل ایکشن پلان کے تحت 7 مدارس میں طلباء کے کوائف چیک کئے گئے: امین وینس

03 اگست 2015

لاہور(سٹاف رپورٹر)سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پروگرام کے تحت دینی مدارس میں زیر تعلیم طلبا کے کوائف چیک کرنے کے لیے لاہور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں واقع مختلف مکاتب فکر کے 7 دینی مدارس میں سرچ آپریشن کیا. مدرسہ قصر فاروق اعظم شاہدرہ، مدرسہ عروۃ وسطی کوٹ لکھپت، مدرسہ جامع محمدیہ چوبرجی، مدرسہ فاروق اعظم جنوبی چھائونی، مدرسہ حنفیہ غازی آباد، مدرسہ منہاج الحسین جوہر ٹائون اور ہاسٹل مدرسہ المصطفی مسلم ٹائون میں سرچ آپریشن کے دوران 1100 طلبا کے کوائف چیک کیے گئے اور منتظمین مدارس کو ایڈوائزری لیٹر جاری کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مکمل کوائف کے بغیر کسی بھی طالب علم کو مدارس میں رجسٹرڈ نہ کیا جائے۔سی سی پی او نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پروگرام کے تحت اب تک لاہور پولیس نے رواں سال کے پہلے سات ماہ کے دوران ڈیڑھ لاکھ سے زائد گھروں،25سوسے زائد ہوٹلوں اور سرائے کے علاوہ چار ہزار دوکانوں سمیت مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کیا ہے جن میں 80دینی مدارس بھی شامل ہیں۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...