موٹروے پولیس نے چھینی گئی 2 گاڑیاں برآمد کر لیں، ملزم گرفتار

03 اگست 2015

لاہور (سٹاف رپورٹر) نیشنل ہائی ویز اینڈموٹروے پولیس سنٹرل زون نے قو می شاہراہ پر چوری شدہ اورگن پوائنٹ پر چھینی گئی دوگاڑیاں برآمد کر کے ملزم کو اسلحہ سیمت گرفتارکرلیا ملتان روڈ پر جمبر کے علاقے میں فائن کلیکشن یونٹ کے اہلکار نے موٹروے پولیس کو اطلاع دی کہ دین ملزکے پاس ایک مسلح شخص اپنی گاڑی کرولا کار نمبر LES-7265 کھڑی کی ہے اور پیچھے سے آنیوالی ایک اور کرولا کار نمبر LED-889کے ڈرائیور سے گن پوائنٹ پر گاڑی چھین کر فرار ہوگیا ہے موٹروے پولیس پٹرولنگ افسرانSPOعامر علی اورSPOشفیق الرحمن نے مذکورہ گاڑی کوروکا تو ملزم نے گاڑی کھڑی کر تے ہی فائرنگ شروع کر دی اور فرار ہونے کی کوشش کی موٹروے پولیس کے افسران نے تعاقب کر کے ملزم عرفان گرفتار کرلیا دوران تلاشی ملزم کے قبضے سے ایک عدد 30بور پسٹل ، میگزین اور 14عدد زندہ گولیاں برآمد کرلیںتفتیش کے دوران ملزم نے بتایا کہ جس کار میں وہ آیا ہے وہ علاقہ تھانہ چوہنگ سے چوری کی گئی ہے اور دوسری گاڑی کے ڈرائیور شجاعت سے گن پوائنٹ پر چھین کر اس میں فرار ہونا چاہتا ہے۔