ملت پارک میں قتل ہونے والے شخص کی نعش ورثاء کے سپرد، ملزموں کا سراغ نہ لگایا جا سکا

03 اگست 2015

لاہور (سٹاف رپورٹر) ملت پارک کے علاقہ میں ڈاکوئوں کے ہاتھوں قتل ہو نے والے سٹور مالک 40 سالہ نجیب کی نعش پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد ورثا ء کے حوالے کر دی مقتول کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا مقتول کے عزیز و اقارب دھاڑے مار کر روتے رہے مقتول کو مقامی قبر ستان میں سپر د خاک کر دیا جبکہ مقتول کہ قاتلو ں کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا دوسری جانب پولیس کی ٹیم ملزمان کی تلاش میں لگی ہے تاحال ملزمان کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔