شاہ رخ ڈکیت گینگ کے 20 ملزم گرفتار 30 لاکھ سے زائد کا مال مسروقہ برآمد

03 اگست 2015

لاہور(سٹاف رپورٹر)سی آئی اے پولیس نے ڈکیتی ، شارع عام پر موٹرسائیکل سوار وں کولوٹنے اور ہائوس رابری جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث شاہ رخ ڈکیت گینگ کے20ملزموں کو گرفتار کرکے ان کی نشاندہی پر شہر کے مختلف گھروں سے لوٹے ہوئے 30لاکھ 50ہزار روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیورات، موٹر سائیکلیں،نقدی، دیگر قیمتی اشیاء اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے ایس پی سی آئی اے محمد عمر ورک نے پولیس کی ٹیم کے ہمراہ ریڈ کر کے شاہ رخ ڈکیت گینگ کے سرغنہ شاہ رخ عرف بابو سمیت 20ملزموںنذیر عرف جیرا، شاہد، غفور عرف غفوری، جاوید عرف جیدا، غلام نبی عرف بگا، مبین عظیم ، عاصم عرف عامہ، فیصل عرف مانو، وسیم اشفاق ، ندیم اشفاق، نجیب اللہ ، محمد یسین، محمد عامر، کاشف علی، ذیشان علی، وقار اشرف، اویس عرف ججو، عامر رضا خاںاور محمد عمران یاسین عرف گانا کو گرفتار کرکے ان کی نشاندہی پر مختلف وارداتوںمیں لوٹے ہوئے30لاکھ50ہزار روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیورات، موٹر سائیکلیں، نقدی، موبائل فونز، لیپ ٹاپس ، دیگر سامان اور ناجائز آتشیں اسلحہ برآمد کیا ہے۔ پولیس ٹیم کیلئے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔