ون ویلنگ پر 20 نوجوان گرفتار 17 مقدمات درج

03 اگست 2015

لاہور (نامہ نگار) لاہور پولیس اور سٹی ٹریفک پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکلوں پر ونگ ویلنگ کرنے والے 20 نوجوانوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف 17مقدمات درج کر لئے ہیں ۔ چیف ٹریفک آفیسر لاہور طیب حفیظ چیمہ کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں ون ویلنگ کرنے والے 11ویلز کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروا دئیے جبکہ شمالی چھائونی پولیس نے رنگ روڈ اورجوڑے پل سمیت دیگر علاقوں میں ون ویلنگ کرنے والے 9ویلز کاشف ، ہیرسن ، پوما ، اسامہ ، عمران ، رحمت اللہ ، اور مختار وغیر ہ کوگرفتار کرکے ان کے خلاف 6 الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزموں کو حوالات میں بند کر دیا ہے ۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...