لیاقت آباد سے 40 سالہ شخص کی نعش برآمد

03 اگست 2015

لاہور(نامہ نگار) لیاقت آباد کے علاقہ میں سڑک کنارے سے40 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ لیاقت آباد کے علاقہ میں سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع کی ۔ جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرا دی ہے۔ پولیس کے مطابق متوفی حلیئے سے نشئی معلوم ہوتا ہے۔