ڈینگی لاروا برآمدگی پر 7 ماہ میں 419 مقدمات درج کئے گئے: ڈی آئی جی آپریشنز

03 اگست 2015

لاہور (نامہ نگار) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ ڈینگی وائرس کے حوالہ سے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرانے کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ سے مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ڈنیگی وائرس کی اختیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے اور ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر رواں سال کے پہلے 7ماہ کے دوران 419مقدمات درج کئے جا چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سی سی پی او صاحب اور میں کل سے مختلف تھانوں کا اچانگ دورہ کریں گے اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ جس تھانے میں صفائی کے خاطر خواہ انتظامات یا ڈینگی کے حوالہ سے اختیاطی تدابیر پر عمل درآمد نہ ہو ا تو متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف کارروائی ہوگی۔