جہازوں اور کشتیوں کی درآمدات میں 5کروڑ 94لاکھ ڈالر اضافہ

03 اگست 2015

اسلام آباد(اے پی پی) مئی کے مقابلے میں جون 2015ء کے دوران ہوائی جہازوں ، بحری جہازوں اور کشتیوں کی ملکی درآمدات میں 5کروڑ 94لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا تفصیلات کے مطابق جون 2015ء کے دوران ہوائی جہازوں ، بحری جہازوں اور سمندری کشتیوں کی درآمدات کا حجم 13کروڑ 70لاکھ ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ اس سے گزشتہ ماہ مئی 2015ء کے دوران درآمدی بل 7کروڑ 76لاکھ ڈالر رہا تھا۔ اسطرح مئی کے مقابلے میں جون کے دوران ہوائی جہازوں ، بحری جہازوں اور کشتیوں کی درآمدات میں تقریباً چھ کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔