مچھلی کی مصنوعات کی برآمدات میں 6.48فیصد کمی

03 اگست 2015
مچھلی کی مصنوعات کی برآمدات میں 6.48فیصد کمی

اسلام آباد (اے پی پی) مالی سال 2014-15ء کے دوران مچھلی اور اسکی مصنوعات کی برآمدات میں 6.48فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران 6ارب 46کروڑ روپے کی برآمدات کی گئیں۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران ایک لاکھ 40ہزار 639ٹن سمندری غذائیں برآمد کی گئی ہیں۔