امریکہ میں ہونیوالے بین الاقوامی تجارتی میلے کیلئے درخواستیں طلب

03 اگست 2015

اسلام آباد ۔ (اے پی پی)تجارت کے ترقیاتی ادارے (ٹی ڈی اے پی) نے امریکی شہروں نیو یارک اور اولینڈو میں بین الاقوامی تجارتی میلوں ’’ ہوٹل ، موٹل اینڈ ریسٹورنٹ شو 2015ئ‘‘ اور’’ ایم ایکسپو‘‘ میں شرکت کے خواہشمند برآمدی اداروں سے 17اگست تک درخواستیں طلب کرلیں تفصیلات کے مطابق نیو یارک میں ہونے والی ہوٹل ، موٹل اینڈ ریسٹورنٹ شو 2015ء عالمی نمائش میں ہوٹل ٹیکسٹائلز ، پردے، تولیے ، چادریں ، گدے کے کور ، تکیے ، پیش بند ، یونیفارمز ، ریسٹورنٹس ، ٹیکسٹائلز ، میز پوش ، چھری ، کانٹے و چمچے اور برتن جبکہ اولینڈو میں منعقدہ تجارتی میلے ایم ایکسپو میں موٹر سائیکل ، لیدر گارمنیٹس ، جیکٹس ، دستانے ، گھٹنوں کے پیڈ ، کلائیوں کے کور ، لیدر بیگ ، ہیلمٹ اور موٹر سائیکلوں سے متعلق دیگر سامان تیار اور برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی برآمدات کو فروغ دے سکیں گے تصیلات ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔