انتظامیہ انسداد ڈینگی مہم میں مصروف: اتوار بازاروں میں دکانداروں کے من مانے ریٹ ، صارفین سراپا احتجاج

03 اگست 2015

لاہور (خبر نگار) اتوار بازاروں میں گزشتہ روز رمضان ختم ہونے کے باوجود قیمتوں میں اضافہ ہو گیا وہ پھل اور سبزیاں جو گزشتہ اتوار کو دستیاب نہیں تھے وہ دستیاب تھے مگر زیادہ تر کی قیمتیں بڑھا دی گئی تھیں خریداروں نے اس صورتحال پر احتجاج کیا انہوں نے کہا دکانداروں نے قیمتیں بڑھا دیں ہیں حکومت آخر کہاں ہے۔ دوسری طرف حکومت کی ڈینگی مہم کی وجہ سے کمشنر لاہور ڈی سی او لاہور اسسٹنٹ کمشنر ٹائون ایڈمنسٹریٹرز ٹائون میونسپل افسران سمیت سب افسران ڈینگی کا لاروا تلاش کرتے رہے اور کسی نے اتوار بازاروں کا رخ تک نہیں کیا۔ اتوار بازاروں میں ٹماٹر 20 روپے اضافہ سے 55 لہسن دیسی 5 روپے اضافہ سے 110 ادرک سنگا پور 4 روپے اضافہ سے 120 بینگن 10 روپے اضافہ سے 25 کھیرا 10 رورپے اضافہ سے 35 کریلے 27 روپے اضافے سے 45 پالک 5 روپے اضافے سے 15 ٹینڈے دیسی 30 روپے اضافے سے 55 بند گوبھی 5 روپے اضافہ سے 40 گوبھی 5 روپے اضافہ سے 40 گھیا توری 10 روپے اضافہ سے 40 گھیا کدو 10 روپے اضافہ سے 25 سبز مرچ 5 روپے اضافہ سے 45 شملہ مارچ 30 روپے اضافہ سے 90 بھنڈی 25 روپے اضافہ سے 55 مٹر 10 روپے اضافہ سے 130 آلو کچا 10 روپے اضافہ سے 60 گاجر چائنہ 2 روپے اضافہ سے 40 آلو نیا 2 روپے کمی سے 28 پیاز 6 روپے کمی سے 34 لہسن چائنہ 5 روپے کی کمی سے 125 ادرک چائنہ 5 روپے کمی سے 165 لیموں 10 روپے کمی سے 95 پھلیاں 25 روپے کمی سے 25 اروی 10 روپے کمی سے 45 روپے کلو ہو گئی اتوار بازاروں میں پھل مقررہ قیمت سے زائد فروخت کئے گئے اور اے بی سی کیٹیگری کے پھل مکس کرکے فروخت کئے گئے آلو بخارہ 10 روپے اضافہ سے 140 کھجور اصل 5 روپے اضافہ سے 100 شکر قندی 5 روپے اضافہ سے 35 ناشپاتی 5 روپے اضافہ سے 70 آم دیسی 5 روپے اضافہ سے 40 آم فجری 5 روپے اضافہ سے 60 آم انور رٹول5 روپے اضافہ سے 115 سیب وانا 10 روپے کمی سے 50 سیب گاجر اؤل 20 روپے کمی سے 100 گرما 10 روپے کمی سے 50 امرود 35 روپے کمی سے 60 انگور گولا کالا 10 روپے کمی سے 100 انگور سندرخانی 20 روپے کمی سے 100 خومانی موٹی 10 روپے کمی سے 140 آم چوننسہ سفید 90 چوننسہ کالا 60 آم ننگ60 آڑو سپیشل 140 آڑو دوئم 80 سیب سفید 100 کیلا اؤل 75 کیلا دوئم 55 کھجور ایرانی کی قیمت 155 روپے مقرر کی گئی ۔