ایم ڈی ورلڈ بنک کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام لاہور آفس کا دورہ

03 اگست 2015

لاہور (خبر نگار) ورلڈ بینک کی مینجنگ ڈائریکٹر اور چیف آپریٹنگ آفیسر سری ملیانی اندراوتی نے لاہور میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحصیل آفس کا دورہ کیا عالمی بنک کی ساؤتھ ایشیاء ریجن کی وائس پریذیڈنٹ اینٹی ڈسک ایڈوائزر ٹو مینجنگ ڈائریکٹر مسٹررچرڈبین مسعود، کنٹری ڈائریکٹر اور ٹیم ممبرن بھی ان کے ہمراہ تھے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پنجاب کی ڈائریکٹر جنرل سارہ سعید نے پروگرام کے خدوخال اور آپریشنل امور کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے تحصیل کی سطح پر مستفید ہونے والی خواتین کے بارے میں آگاہ کیا مہمانوں کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اہم امور ڈیبٹ کارڈ کی تقسیم اور حال ہی میں متعارف کردہ کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم سے آگاہ کیا گیا اور اس سلسلے میں مختلف بنکوں اورنادرا کے شراکتی کردار پر روشنی ڈالی مس اندراوتی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے اس پروگرام سے فائدہ اٹھانے والی مختلف خواتین سے ذاتی طور پر بات چیت کی اور ان سے ان کے سماجی و اقتصادی حالات اور اس پروگرام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا انہوں نے اس پروگرام سے ہونے والی ادائیگیوں اور ان کے تسلسل پر بھی مختلف سوالات کئے جس پر زیادہ تر خواتین نے کہا کہ وہ اس پروگرام سے حاصل ہونے والی رقم سے وہ اپنے گھروں کے امور اور بچوں کے تعلیمی اخراجات پورا کرتی ہیں انہوں نے اس پروگرام کی چیئرپرسن اور وزیر مملکت ماروی میمن کے کردار کو سراہا جو سائنٹفیک اصولوں پر مبنی پروگرام کرتے ہوئے کامیاب انداز میں کیش ٹرانسفر سکیم کے ذریعے غریبوں کو مستفید کر رہی ہیں اندراوتی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں متعاف کردہ خود کار پروگراموں کو متاثر کن قرار دیا اور کیش ٹرانسفر کے عمل کو شفاف بنانے کو سراہا۔