شاہدرہ اور بیگم کوٹ میں تجاوزات ‘ٹریفک جام رہنے لگی

03 اگست 2015

فیروز والہ (نامہ نگار) شاہدرہ موڑ اور بیگم کوٹ میں عرصہ دراز سے قبضہ مافیا نے تجاوزا قائم کر رکھی ہے جس کی وجہ سے پیدل چلنے والے شہریوں کے راستے بھی بند کئے ہوئے ہیں غیر قانونی رکشہ سٹینڈ اور سٹاپ قائم ہیں شہریوں نے الزام لگایا کہ راوی ٹائون انتظامیہ پولیس اور وارڈنز کی ملی بھگت سے تجاوزات قائم ہیں ریڑھی بانوں اور دکانداروں نے سڑکوں کے کنارے تجاوزات قائم کر رکھی ہیں شرقپور اور شہریوں کو جانے والی گاڑیوں نے موٹرسائیکل رکشہ ڈرائیوروں نے غیر قانونی اڈے بنا رکھیں ہیں جس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہری حلقوں نے وزیراعلیٰ اور کمشنر لاہور ڈویژن سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی اڈے ختم کئے جائیں۔