محکمہ خزانہ نے زراعت کے لئے بڑا پیکیج تیار کرلیا : رانا بابر
لاہور(خبر نگار) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ محکمہ خزانہ نے زراعت کے لئے بڑا پیکیج تیار کیا ہے ٗصرف سیڈ کارپوریشن پنجاب کو 3ارب32کروڑ 24لاکھ روپے جاری کئے ہیں۔ کسان کو بیجوں کا صیح استعمال کرنے اور بارشوں کا پانی استعمال میں لانے کے لئے تربیت فراہم کرنے کی ضرورت ہے ۔کسانوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کسان زراعت کے ساتھ لائیوسٹاک پر بھی توجہ دیں ۔گھر کے چارے سے جانوروں کی پرورش کسان بلا قیمت کرتا ہے۔کسان ماہ اگست میں جانوروں کے لئے چارہ کیجوار کی میٹھی اقسام جے ایس2002- ، ہیگاری اورجے ایس- 263، جوار2011 اور بارانی علاقہ جات کے لیے چکوال جوارکاشت کریں ۔گاچا کی کاشت جاری رکھیں۔ اگیتے کاشتہ گاچا کو 1½بوری یوریا، آبپاشی کے ساتھ ڈالیں ۔ اچھی نسل کے جانور کسان کے لئے سیونگ اکائو ئنٹ کا درجہ رکھتے ہیں ۔کسان جانوروں کی پرورش کے بارے محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ سے رہنمائوں لیں ۔انہوں نے کہاکہ پانی زراعت کی بنیادی ضرورت ہے ۔آبپاش علاقہ جات ہوں یا بارانی، پانی کے بغیر کاشتکاری کا تصور ہی بعید از قیاس ہے۔ خصوصاًبارانی علاقوں میں فصلوں کی کاشت کا تمام تر دارومدار باران رحمت کے نزول پر ہے ۔ بارشوں کے پانی کو ضائع ہونے سے بچانا اور صحیح طریقہ سے استعمال کرنا بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔