فیروز والہ اور گردونواح میں چکن کی مہنگے داموں فروخت

03 اگست 2015
فیروز والہ اور گردونواح میں چکن کی مہنگے داموں فروخت

فیروز والہ (نامہ نگار) شاہدرہ اور اس کے نواح میں مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہو گیا گزشتہ روز دکانداروں نے 255 روپے کلو فروخت کیا انتظامیہ گراں فروشی کے بارے میں کوئی کارروائی نہیں کر سکی علاوہ ازیں مرغیوں کی انتڑیوں سے بھری گاڑیاں بازاروں اور چوکوں میں کھڑی رہنے سے بدبو پھیل رہی ہے شاہدرہ میں مرغیوں کی انتڑیاں دوسری گاڑیوں میں لوڈ کرنے والوں نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے۔