حکومت ہارون آباد کو آفت زدہ قرار دے: شوکت بسرا

03 اگست 2015

لاہور (خبرنگار) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل اور پنجاب اسمبلی میں سابق ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شوکت بسرا نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت تحصیل ہارون آباد (ضلع بہاولنگر) کو آفت زدہ قرار دیکر کسانوں کو بنکوں کے قرضے اور آبیانہ معاف کرے انہوں نے کہا کہ ہارون آباد میں اس سال جو بارش ہوئی ایسی بارش پہلے کبھی نہیں ہوئی بارشوں سے نہ صرف ہارون آباد شہر کئی کئی فٹ پانی میں ڈوبا ہوا ہے بلکہ تحصیل بھر میں فصلیں کھڑے پانی کی وجہ سے تباہ ہو چکی ہیں مکانات اور ڈیرے بارشوں کی وجہ سے زمین بوس ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ حکوت تحصیل ہارون آباد میں ایمرجنسی ڈیکلٹر کرکے کسانوں اور عوام کو مشکل وقت سے نکالنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے کسانوں کے بنکوں کے قرضے اور آبیانہ معاف کیا جائے انہوں نے کہا کہ آج ہارون آباد میں ہر گھر پانی میں ڈوبا ہے مکینوں کا کروڑوں روپے مالیت کا الیکٹرانکس اور لکڑی کا سامان تباہ ہو چکا ہے۔