متاثرین سیلاب کی بحالی کیلئے حکومتی اقدامات قابل تحسین ہیں: مشتاق شاہ

03 اگست 2015

لاہور (خبر نگار) متاثرین سیلاب کی بحالی کیلئے حکومت کی طرف سے ہنگامی اقدامات قابل تعریف ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ پنجاب کے صدر و چیئرمین ضلعی زکوٰۃ و عشر کمیٹی شیخوپورہ پیر سید مشتاق حسین شاہ نے کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے چترال کو آفت زدہ قرار دیکر زرعی قرضے اور آبیانہ معاف کرکے کاشتکاروں کے دل جیت لئے سید مشتاق حسین شاہ نے کہا کہ الطاف حسین کی ہرزہ سرائی آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت فوری کارروائی کا تقاضا کرتی ہے انہوں نے کہا کہ قائد میاں نواز شریف اور خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی پالیسیوں سے معیشت درست سمت چل پڑی ہے اور انشاء اللہ جلد ہی ثمرات عام آدمی تک پہنچیں گے۔