اقتصادی راہداری کیخلاف ہر سازش ناکام بنا دی جائیگی: افضل کھوکھر

03 اگست 2015

رائے ونڈ (نامہ نگار) مشیر وزیر اعظم ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے کیخلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ پاکستانی عوام چین کے اس احسان عظیم کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے ۔ بھارتی دھمکیوں سے خوفزدہ ہونے والے نہیں ۔گوادر سپور واقعہ پر بیانات ناقابل برداشت ہیں ۔ حکومت پاکستان اس معاملہ کو سیاسی اور سفارتی سطح پر بھی اٹھائے گی ۔ حکومت ملکی ترقی کیلئے سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنے کی خواہش مند ہے ۔