تھیٹر ڈراموں میں مرحوم فنکاروں کا نام بطور پروڈیوسر استعمال کیا جانے لگا
لاہور (اے پی پی)تھیٹر ڈراموں میں مرحوم فنکاروں کا نام بطور پروڈیوسر استعمال کیا جانے لگا ہے جس پر سنجیدہ تھیٹر حلقوں نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔ ان دنوں ماضی کے ایک مشہور اسٹیج ڈرامے ” شرطیہ مٹھے ٹو“ کے اشتہارات میں اداکار مستانہ مرحوم کا نام بطور پروڈیوسر استعمال کیاجا رہا ہے جبکہ مستانہ مرحوم اب دنیا میں نہیں رہے البتہ ڈرامے کے رائیٹر کو جس طرح خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے اس طرح مستانہ کا نام بھی ٹربیوٹ میں شامل کر لیا جاتا تو بہتر تھا۔