فلم ڈائریکٹر داﺅ د بٹ کا نامور اداکار شفقت چیمہ کوخراج تحسین

03 اگست 2015

لاہور(کلچرل رپورٹر)فلم ڈائریکٹر داﺅ د بٹ نے نامور اداکار شفقت چیمہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شفقت چیمہ ان فن کاروں میں سے ہےں جو اپنا کام پوری ایمانداری اور محنت سے کرتے ہےں۔ شفقت چیمہ کو آج بھی ہر ہدایت کار اپنی فلم کے اہم کرداروں کیلئے ترجیح دیتا ہے۔ اداکار شفقت چیمہ نے داﺅد بٹ کے اس خراج تحسین کو اپنے لئے ایک اعزاز قرار دیا۔