قومی کرکٹ ٹیم کی واپسی کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے : نوید اکرم چیمہ

03 اگست 2015
قومی کرکٹ ٹیم کی واپسی کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے : نوید اکرم چیمہ

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ٹی ٹونٹی ٹیم سری لنکا کے خلاف سیریز میں کامیابی کے بعد وطن واپس پہنچ گئی۔ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی دبئی جبکہ ہیڈ کوچ وقار یونس کولمبو سے آسٹریلیا روانہ ہو گئے۔ قومی ٹیم کے تین کھلاڑی جن میں آخری میچ کے ہیرو انور علی، سرفراز احمد اور ضیاءالحق کراچی جبکہ ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، فیلڈنگ کوچ گرانٹ لڈن دیگر آفیشلز سمیت کھلاڑی میں عمر اکمل، شعیب ملک، ایم حفیظ، احمد شہزاد، ایم رضوان، عماد وسیم، ایم عرفان، مختار احمد، نعمان انور، سہیل تنویر اور یا سر شاہ لاہور پہنچے۔ کھلاڑیوں اور آفیشلز کا کہنا تھا کہ جیت کا کریڈٹ تمام ٹیم ورک کو جاتا ہے ہر کھلاڑی نے محنت کی جس کی وجہ سے کامیابی مقدر بنی۔ نوید اکرم چیمہ کا کہنا تھا کہ ڈسپلن کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا جس کی بنا پر اچھی کارکردگی دیکھنے کو ملی۔ ان کا کہنا تھا کہ جلد دورہ کی مکمل رپورٹ تیار کر کے چیئرمین پی سی بی شہریار خان سے ملاقات کر کے انہیں دی جائے گی۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...