الطاف حسین کا لارڈ نذیر سے رابطہ‘ملاقات کی دعوت دی: ذرائع، کوئی رابطہ نہیں ہوا: متحدہ
لندن/ کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے لارڈ نذیر سے رابطہ کر کے ملاقات کی دعوت دے دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ رنجشیں بھلا کر ساتھ بیٹھنا چاہتے ہیں جبکہ لارڈ نذیر نے کہا کہ کراچی کی بہتری کا ایجنڈا ہو تو ملاقات کے لئے تیار ہوں۔ دریں اثناءایم کیو ایم کے رہنما مصطفی عزیز آبادی نے کہا کہ متحدہ کا لارڈ نذیر سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ اس حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔