لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نماز عید کے بعد سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ اور سی ٹی او لاہور اطہر وحید کے ہمراہ فیلڈ میں گئے۔آئی جی پنجاب نے پولیس کے جوانوں کو گلے لگایا،ان سے عید ملے اور مٹھائی بھی تقسیم کی۔سی سی پی او لاہور اور سی ٹی او لاہور نے بھی اس موقع پر جوانوں میں مٹھائی تقسیم کی اور عید مبارک کہا۔آئی جی پنجاب نے رمضان المبارک اور چاند رات پر بہترین ڈیوٹی سر انجام دینے پر پولیس فورس کو شاباش بھی دی اور کہا کہ ٹریفک پولیس،پٹرولنگ پولیس سمیت پولیس کے تمام ونگز مبارکبار کے مستحق ہیں۔
آئی جی پنجاب ‘سی سی پی او ‘سی ٹی او نماز عید کے بعد فیلڈ میں رہے
Apr 03, 2025