لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ گزشتہ روز ہی فیلڈ میں موجود رہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہی ہے۔عیدالفطر کے موقع پر صوبائی دارالحکومت کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔لاہور پولیس کے تمام ونگز نے بہترین کوارڈینیشن اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔قیام امن کیساتھ ساتھ اہل لاہور کی سہولت اور رہنمائی کو فوقیت دی جارہی ہے۔تفریحی مقامات اور فوڈ پوائنٹس پر فیملیزکی سکیورٹی کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔ون ویلنگ، ہلڑ بازی اور پتنگ بازی کرنے والوں کیخلاف بہترین حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔والدین اپنے کمسن بچوں کو گاڑی اور موٹر سائیکل نہ چلانے دیں۔
عیدالفطر پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے :سی سی پی او
Apr 03, 2025