حافظ آباد ( نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کی ہدایت پر عید کے موقع پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی مختلف علاقوں میں گرانفروشوں کیخلاف بھر پور کارروائیاں،گرانفروشی پر مجموعی طور پر ایک لاکھ 93 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں حافظ آباد سٹی،پنڈی بھٹیاں،جلاپور بھٹیاں،سکھیکی،ونیکے تارڈ اور دیگر علاقوں میں کیں۔مہنگے داموں چکن،مٹن،بیف اور دیگر اشیاء فروخت کرنے والے دوکانداروں کو مجموعی طور پر ایک لاکھ 93 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے پر 2 دوکانداروں کو گرفتار بھی کیا گیا۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مہنگے داموں چکن فروخت کرنے پر متعدد دوکانداروں کو 34 ہزار،مہنگے داموں مٹن فروخت کرنے پر 15 ہزار اور مقررہ نرخوں سے مہنگے داموں بیف فروخت کرنے پر متعدد دکانداروں کو 84 ہزار روپے جرمانہ کیا۔
حافظ آباد:عید کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارروائیاں
Apr 03, 2025