ویڈیو میں کارکن نہیں میرا گارڈ تھا، میں نے کسی کو تھپڑ نہیں مارا: شیر افضل مروت

تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ مرکز صوبے میں حکومت نہیں چلنے دے رہا، حکومت کے جبر کے خلاف مزاحمت کریں گے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سوشل میڈیا پر ان سے متعلق وائرل ہونے والی ویڈیو پر وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو میں کہاں تھپڑ نظر آرہا ہے؟ وہ کارکن نہیں میرا گارڈ تھا۔ غلط خبر چلائی گئی، میں نے کسی کو تھپڑ نہیں مارا۔شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ ہمیں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن سے محروم کرنے کے لیے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کیے گئے۔ پنجاب ضمنی انتخابات میں انتخابی مہم چلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کیسز کی ہمیں فکر نہیں، یہ چلتے رہیں گے، کے پی پولیس نے پی ٹی آئی ورکرز کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔ موجودہ آئی جی اس سارے مظالم کا ذمے دار ہے. آئی جی کو جیل کے اندر ہونا چاہیے۔

6 ججز کے خط سے متعلق انہوں نے کہا کہ ججز کا مقدمہ کوئی عام مقدمہ نہیں.ججز مقدمہ میں سیکیورٹی ایجنسی کو فریق بنایا گیا ہے۔ ایسا کہیں نہیں ہوتا کہ ہائی کورٹ کے ججز اپنے حقوق پر تحفظات کا اظہار کریں۔

ای پیپر دی نیشن

مولانا قاضی شمس الدین

ڈاکٹر ضیاء الحق قمرآپ 1916ء مطابق 1334ھ کو کوٹ نجیب اللہ، ہری پور ہزارہ میں مولانا فیروز الدین کے ہاں پیدا ہوئے۔آپ کا تعلق ایک ...