’’ایکس‘‘ بحالی کی درخواست پر ٹیلی کمیونیکیشن کو 29 اپریل کو جواب جمع کرانے کی ہدایت

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے سوشل میڈیا ایپ ایکس کی بحالی کے لیے دائر درخواست پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کے وکیل کو 29 اپریل کو تفصیلی جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی۔ وکیل حذیفہ نعیم نے استدعا کی کہ عدالت ٹوئٹر کی بندش کو غیر قانونی قرار دے۔