میر ے کھانے میںٹوائلٹ کلیز ملاگیا بشری بی بی من گھڑت کہانیاں بنارہی ہیں عظمی بخاری

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت+ نوائے وقت رپورٹ) بشری بی بی نے اڈیالہ جیل میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ  میرے امریکی ایجنٹ ہونے سے متعلق پارٹی میں باتیں پھیلائی جا رہی ہیں، شب معراج کے روز میرے کھانے میں ٹوائلٹ کلینر  کے 3 قطرے ملائے گئے، تحقیق سے پتہ چلا کہ harpic  سے ایک ماہ بعد طبیعت زیادہ خراب ہوتی ہے، مجھے آنکھوں میں سوجن ہو جاتی ہے، سینے اور معدے میں تکلیف ہوتی ہے، کھانا اور پانی بھی کڑوا لگتا ہے، مجھے جیل میں بھی کسی نے بتایا تھا کہ کھانے میں ہارپک ڈالا گیا، اس کا نام نہیں بتائوں گی، مجھے بنی گالہ میں باعزت طریقے سے رکھا گیا ہے، پہلے کھڑکیاں بند رکھی جاتی تھیں اب کچھ دیر کے لئے کھول دی جاتی ہیں، پنجابی کہاوت ہے کہ بندہ بندے نوں کھا جاندا اے، جج اور اداروں کو بندے کھاتے دیکھا تو اس کہاوت کی سمجھ آئی ہے۔ صحافی نے سوال کیا کہ پہلے آپ کی جانب سے بیان آیا کہ شہد میں کچھ ملایا گیا اب کہا جا رہا ہے کہ ہارپک کھانے میں ڈالا گیا۔ بشری بی بی نے کہا کہ پہلے شہد میں بھی کچھ ملایا گیا تھا، اب کھانے میں بھی ہارپک ملایا گیا۔ زہر والے معاملے کی انکوائری ہوئی تو آپ کے پاس کیا ثبوت ہے، کے سوال پر بشری بی بی نے کہا کہ میں کہاں سے ثبوت لائوں۔ 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کے آغاز پر بانی پی ٹی آئی نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ بشرٍیٰ بی بی کو بنی گالہ میں زہر دیا گیا ہے، بشریٰ بی بی کی جلد اور زبان پر نشانات موجود ہیں لہذا ان کا مکمل میڈیکل چیک اپ کروانے کا حکم دیا جائے۔ بانی پی ٹی آئی نے موقف اپنایا کہ بشریٰ  بی بی کا طبی معائنہ شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر عاصم یونس سے کروانے کا حکم دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ ایک جونیئر ڈاکٹر سے کروایا گیا جس پر ہمیں اعتبار نہیں۔ بشریٰ بی بی کو زہر دیئے جانے کے معاملے پر بھی انکوائری کروائی جائے۔  عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو بشریٰ کے طبی معائنے سے متعلق تفصیلی درخواست دینے کی ہدایت کر دی۔ اس سے قبل تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ بشریٰ  بی بی کو زہر دیا جا رہا ہے اور اس کے ذمہ دار ملک کے طاقتور حلقے ہوں گے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمی زاہد بخاری نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ  بیوی کہہ رہی ہارپک کے قطرے کھانے میں ملائے، شوہر کہہ رہے زہر دیا گیا۔ بشری بی بی واحد قیدی ہیں جو اپنے ہی بیڈ روم میں قید ہیں، پھر بھی من گھڑت کہانیاں بنارہی۔ عمران خان تین مقدمات میں سزا یافتہ مجرم ہیں پھر بھی ان کو بکرے اور دیسی مرغیاں کھانے کو مل رہی ہیں۔بشریٰ بی بی ؍ زہر

ای پیپر دی نیشن

مولانا قاضی شمس الدین

ڈاکٹر ضیاء الحق قمرآپ 1916ء مطابق 1334ھ کو کوٹ نجیب اللہ، ہری پور ہزارہ میں مولانا فیروز الدین کے ہاں پیدا ہوئے۔آپ کا تعلق ایک ...