فیصل جاوید کا کینا ہے کہ وزیراعظم کے پروگرام ’’کوئی بھوکا نہ سوئے ‘‘ کا دائرہ کار وسیع کیا جارہاہے ۔
تفصیلات کے مطابق فیصل جاوید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم آنیوالےہفتے میں پشاور ،لاہوراورفیصل آباد میں پروگرام کا اجرا کریں گے،تینوں شہروں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پروگرام کے تحت پروگرام شروع ہوگا،وزیراعظم کی ہدایت پرگاڑیوں کے ذریعے گرم کھانامختلف مقامات تک پہنچایاجائےگا ،مستحق،محنت کش،مزدور اور وسائل نہ رکھنےوالے افرادمفت کھانےسےمستفید ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دل میں مستحق افراد کا مقام ہے، وزیر اعظم کی پالیسیوں کا محوربھی غربا اور عام لوگوں کو سہولتیں بڑھانا ہے،راولپنڈی اوراسلام آباد میں ہرروز ہزاروں لوگوں تک مفت کھانا پہنچایا جاتا ہے۔