
سول ایوی ایشن کورونا صورتحال کے پیش نظر برٹش ایئرویز کی مزید پروازوں کی درخواست کو التوا میں ڈال دیا ، برٹش ایئرویز نے پاکستان کیلئے اپنی مزید 10پروازوں کی اجازت طلب کی تھی،تفصیلات کے مطابق کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر سول ایوی ایشن نے ایس اوپیز پر مزیداحتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے برطانوی ائیرلائن کی مزید پروازوں کی اجازت نہیں دی، برٹش ایئرویز ویز کی مزید پروازوں کی درخواست کو التوا میں ڈال دیا گیا، برٹش ایئرویز نے پاکستان کیلئے اپنی مزید 10پروازوں کی اجازت طلب کی تھی، 7پروازیں برطانیہ سے اسلام آباد کیلئے اور 3 برطانیہ سے لاہور کیلئے تھیں، سی اے اے نے ایوی ایشن ڈویژن کو صورتحال سے آگاہ کردیا، احتیاطی تدابیر کو موثر بنانے کا مقصد کورونا پھیلا ﺅکو روکنا ہے۔