پورے کے پی کے میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے، اجمل وزیر

مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ اجمل وزیر نے کہا ہے کہ پشاور سمیت پورے کے پی کے میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ اجمل وزیر نے کہا کہ کورونا کے سدباب کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں گے، چاہے اس کیلئے کوئی بھی کام کرنا پڑے۔ کے پی کے میں کورونا کے 311 مریض ہیں، جبکہ 9 جاں بحق ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے تمام ڈی ایچ اوز کو اضافی فنڈ فراہم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے جہاں تک جانا پڑا دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کوہاٹ میں کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔ لاک ڈاؤن سے بہت سارے فائدے بھی ہو رہے ہیں۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔اجمل وزیر نے مزید کہا کہ اس وقت ہمارے پاس 2 ہزار ڈاکٹرز آچکے ہیں۔ چترال اور کوہستان میں اب تک کورونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ 21 لاکھ 43 ہزار خاندانوں کو ریلیف پہنچائیں گے۔