وزیراعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے،اجلاس میں تعمیراتی صنعت، فوڈ فیکٹریز،دواساز ادارے فوری کھولنے کے فیصلوں پرغور کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اجلاس کی صدارت کررہے ہیں جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی اجلاس میں شریک ہیں،اجلاس میں کورونا سے پیدا ہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں انٹرنیشنل بارڈر کو تجارتی امورکے لئے کھولنے کے امور بھی زیر غور ہیں جبکہ تعمیراتی صنعت، فوڈ فیکٹریز،دواساز ادارے بھی فوری کھولنےکے فیصلوں پر غور کیا جارہا ہے۔