کلر سیداں پولیس نے 435پتنگیں قبضہ میں لے لیں، مقدمات درج
کلر سیداں(نامہ نگار)تھانہ کلر سیداں پولیس نے دوران ناکہ بندی دو مختلف کارروائیوں میں دو افراد کے قبضہ سے مجموعی طور پر 435پتنگیں قبضہ میں لے کر الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔پولیس نے کیری ڈبہ کی چیکنگ کے دوران ڈرائیور محمد معراج شیراز سکنہ منگلورہ اورفرنٹ سیٹ پر بیٹھے شخص محمد اعزاز سکنہ منگلورہ کے قبضہ سے دو سو جبکہ ظہیر اختر سکنہ چک ستھوانی کے قبضہ سے 235 پتنگیں برآمد کر لیں۔