کرونا سنگین صورتحال اختیار کر چکا، سیاست سے ہٹ کر لوگوں کی خدمت کی جائے: رضا ربانی
سکھر(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ایڈوکیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ کرونا عالمی وبا ہے جس سے پوری دنیا پریشان ہے کرونا پر کسی کو سیاست نہیں کرنی چاہیے ہماری کوشش ہے کہ سیاست سے ہٹ کر لوگوں کی خدمت کی جائے ،ملک بھر میں کورونا سنگین صورتحال اختیار کرچکا ہے کیسز میں ہرروز اضافہ ہورہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ اس صورتحال میں مشترکہ مفادات کونسل کو استعمال کیا جانا چاہیے مگر افسوس ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کو استعمال نہیں کیا جا رہاانہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے سندھ حکومت نے مثالی کام کیا ہے.: وفاق کو سندھ حکومت کے اقدامات سے سیکھنا چاہیے صرف ایک صوبہ کا مسئلہ نہیں اس میں صوبوں اور وفاق کو مل کر کام کرنا چاہیئے ٹایگر فورس کی جگہ جس طرح سندھ حکومت نے محلہ کمیٹیاں بنائی ہیں، اسی طرز کی کمیٹیز بنائی جائیں، محلہ کمیٹی کی طرز پر کمیٹیز بنا کر تمام جماعتوں کو شامل کرکے عوام کے مسائل حل کیے جانے چاہیں،حکومت نے ٹائیگر فورس بنانے کی بات کی جسے پارلیمینٹ نے منظور کرلیا ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل کاؤنسل کی جگہ سی سی آئی کو استعمال کیا جانا چاہیئے تھاہمیں قومی سطح پر کوشش کی ضرورت ہے جو کہ وفاقی حکومت سے آنی چاہیئے مگر وفاق حکومت اب بھی کسی ہچکچاہٹ کا شکار ہے۔