حکومتی کاوشوں کو عالمی ادارہ صحت کی طرف سے سراہا جارہا ہے:ارقم خان
گو جرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے سابق ضلعی جنرل سیکر ٹری ، ٹکٹ ہولڈرز پی پی 55 میاں ارقم خان نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے بچائو کیلئے کئے گے اقدامات میں اپنے گھروں میں رہنے والے غریبوں کو پی ٹی آئی کے تمام کارکنان ‘ ورکر تنہا ہ نہیں چھو ڑیں گے، ضروریات زندگی کی تمام اشیاء ان کی دہلیز تک پہنچانا شروع کردیا گیا ہے، کرونا وائرس سے بچائو کیلئے حکومتی اقدامات کو کامیاب بنانے کیلئے تحریک انصاف کے کارکن اپنا کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوام کی صحت و سلامتی کیلئے مناسب انتظامات کررہی ہے حکومتی کاوشوں کو عالمی ادارہ صحت کی طرف سے سراہا جارہا ہے۔