وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہکہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی ذہنی کیفیت کو دیکھتے ہوئے قومی قیادت کو تیار رہنا ہوگا، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کو پامال کیا جارہا ہے دنیا سب کچھ جانتے ہوئے بھی خاموش ہے، بلوچستان میں مشرق اور مغرب سے سخت چیلنجز ہیں بلوچستان میں بیرونی مداخلت ہورہی ہے،بھارت ہمیں ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں ڈلوانے کی کوشش کررہا ہے،نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد کیا جائے گا سابقہ حکومت میں عملدرآمد کرنے کی اہلیت نہیں تھی۔ان خیالات کااظہاروزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے نسٹ یونیورسٹی میں پاک بھارت تعلقات اور مقبوضہ کشمیر کے حالات پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیمینارسے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک ،سابق سفارت کار ریاض کھوکھرودیگر نے بھی خطاب کیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کو پامال کیا جارہا ہے دنیا سب کچھ جانتے ہوئے بھی خاموش ہے نامصائب حالات کے باوجود کشمیریوں کی جدوجہد جاری ہے کشمیریوں کا نعرہ ہے لے کر رہیں گے آزادی توڑ کر رہیں گے زنجیریں !جب جارحیت کے بادل منڈلا رہے تھے ہم نے سفارتی سطح پر اس معاملے کو اٹھایا 6 سابق سیکرٹری خارجہ سے میں نے معاملے پر مشاورت کی ۔وزیراعظم نریندرمودی کی ذہنی کیفیت کو دیکھتے ہوئے پاکستانی قیادت کو تیار رہنا ہوگا پاکستان کی سیاسی قیادت کو مشاورت کے لیے دعوت دی ہے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی قیادتوں سے رابطے کیے سیاسی قیادت کا رویہ منفی نہیں تھا مگر ہچکچاہٹ تھی میں سمجھ سکتا ہوں ہچکچاہٹ کیوں تھی۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں مشرق اور مغرب سے سخت چیلنجز ہیں بلوچستان میں بیرونی مداخلت ہورہی ہے وہاں پر حکومت کی زیادہ توجہ ہے وزیراعظم نے چند روز قبل آرمی چیف کے ہمراہ بلوچستان میں بہت سے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھاہم نے پیغام دیا ہم غافل نہیں ہیں اپنی ذمہ داری سمجھ رہے ہیںوزیراعظم نے گوادر میں بین الاقوامی ایئرپورٹ کا سنگ بنیاد رکھاہے ہماری ترجیحات لوگوں کا رہن سہن اور معاشی صورتحال بہتر بنانا ہے قبائلی علاقوں میں مین سٹریم میں لانے کے لیے خیبرپختونخوا میں ضم کیا گیا قبائلی علاقوں میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات ہونے لگے ہیںبلدیاتی انتخابات بھی قبائلی علاقوں میں ہوں گے حکومت چاہتی ہے کہ قبائلی علاقوں کے عوام اپنے فیصلے خود کرسکیں۔گلگت بلتستان میں ایک تحریک کو جنم دیا گیاہم کسی بھی ایسی تحریک سے غافل نہیں ہیں۔جب ہمارا دھرنا چل رہا تھا اے پی ایس پشاور کا سانحہ رونما ہوااس سانحے کے بعد قومی قیادت نے مل کر نیشنل ایکشن پلان بنایاافواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیںافواج پاکستان نے اپنی جانیں دے کر پاکستانیوں کو محفوظ بنایاآپریشن ردالفساد کے بعد ملک میں امن آیا، آج متاثرہ علاقوں میں مثبت سرگرمیاں ہورہی ہیںموجودہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرکے دکھائے گی نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد کیا جائے گا سابقہ حکومت میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرنے کی اہلیت نہیں تھی ۔بھارت ہمیں ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں ڈلوانے کی کوشش کررہا ہے وزیراعظم نے کہا بھارت امن کی طرف ایک قدم بڑھائے ہم دو بڑھائیں گے بھارتی وزیر خارجہ نے نیویارک میں مجھ سے ملاقات منسوخ کی بھارتی انتخابات میں پاکستان کے نام پر ووٹ ملتا ہے بھارت میں کوئی بھی حکومت آئے ہم مزاکرات کے لیے تیار ہیںاس سال 5فروری کو لندن میں کشمیریوں نے جو مظاہرہ کیا وہ اس سے پہلے نہیں ہوا بھارت ہم سے بڑا ہے ان کا بجٹ ذیادہ ہے محدود بجٹ کے باوجود پاکستانی سفارتکار بہترین کام کررہے ہیںبھارت کو ہم نے کہا تھا جارحیت مت دکھانابھارت نے جارحیت دکھائی تو اس کا ہم نے فوری جواب دیا۔حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک ایک ماہ تک مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ رہتا ہے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں ہورہی ہیںنہتے کشمیریوں کو پیلٹ گنز سے مارا جارہا ہے بھارتی مظالم معمول بن گئے ہیں کشمیری اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیںکشمیر اپنی خوبصورتی کی وجہ سے دنیا میں جنت کہلاتا ہے اس جنت نظیر وادی کو بھارت نے جہنم بنا دیا ہے ہزاروں کشمیریوں کو بھارتی قابض فوج نے مار دیا ہے نیوزی لینڈ میں افسوسناک دہشتگردانہ واقعہ ہوامگر نیوزی لینڈ کے لوگ خوش نصیب ہیں ان کی اپنی پولیس، عدلیہ ہے مقبوضہ کشمیر میں رہنے والے معصوم کشمیریوں کو کوئی حقوق حاصل نہیںکشمیری مسئلے کے حل کے لیے عالمی برادری کو بھارت پر دبا ڈالنا ہوگا اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگاسیکیورٹی کونسل ممبران کو مسئلہ کشمیر کے لیے آگے آنا ہوگاکشمیری لوگ پاکستان اور بھارت کے درمیان مزاکرات چاہتے ہیںپاکستان نے امن کا پیغام دیتے ہوئے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو رہا کیاموجودہ صورتحال کے باعث خطے کی معاشی صورتحال بہتر نہیںدنیا کی نام نہاد جمہوریت بھارت نے احتجاج کرنے والے پرامن مظاہرین کو جیل میں ڈالا۔انہوں نے عالمی برادری نے مطالبہ کیاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں سیاسی رہنماؤں کو قیدکیاہواہے ان کی رہائی کے لیے وہ بھارت پر دباؤ ڈالے یاسین ملک سمیت تمام حریت رہنماں کو رہا کیا جائے پاک بھارت موجودہ صورتحال میں مذاکرات سب سے بہترین حل ہے کسی صورت بھی مذاکرات کا متبادل جنگ نہیں ہوسکتا۔سابق سفارت کار ریاض کھوکھر نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی وزیر داخلہ نے دھمکی دی پاکستان کو 4 ٹکڑوں میں تقسیم کریں گے عالمی برادری دیکھ رہی ہے بھارت کیا کررہا ہے وزیراعظم عمران خان نے پاک بھارت کشیدگی معاملے پر سمجھداری کا ثبوت دیا پاکستان وزیراعظم نے کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کیاوزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم سے رابطہ کرنے کی بھی کوشش کی بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے پاکستانی وزیراعظم سے بات نہیں کی بھارتی وزیراعظم کو دنیا بھر میں شرمندگی اٹھانا پڑی ہے آج بھارت کے اندر سے سوالات اٹھ رہے ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38