کوئٹہ: ایک ہی رات میں 80 سے زائد دکانیں لوٹ لی گئیں‘ وزیراعلیٰ کا نوٹس
کوئٹہ( آن لائن )کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں ایک ہی رات میں 80 سے زائد دکانیں لوٹ لی گئیں جس کے بعد دو پولیس سٹیشنز کے ایس ایچ اوز کو معطل کردیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ جام کمال خان نے ان دو پولیس اسٹیشنز کی حدود میں ہونے والی لوٹ مار کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔