ابوظہبی(صباح نیوز)متحدہ عرب امارات نے پاکستانی ورکروں کیلئے اچھی چال چلن کے سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کردی ہے۔ ابوظہبی میں پاکستانی سفارتخانے کے حکام کا فیصلے سے آگاہ کردیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے پاکستانی ورکروں کیلئے کریکٹر سرٹیفکیٹ ختم کرنے کا فیصلہ کابینہ اجلاس کے دوران کیا۔اجلاس کے بعد یواے ای حکام نے ابو ظہبی میں پاکستانی سفارتخانے کے حکام کا آگاہ کیاکہ پاکستان ورکروں کیلئے اچھی چال چلن کے سرٹیفکیٹ کی شرط غیر معینہ مدت کیلئے ختم کردی گئی ہے۔اب نوکری کیلئے آنے والے پاکستانی کو نوکری کرنے کیلئے اچھی چال چلن کے سرٹیفکیٹ پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38