لاہور کی برکت مارکیٹ میں بیکری میں آگ لگنے سے5 افراد جاں بحق اور 5 بے ہوش ہوگئے۔لاہور کے علاقے برکت مارکیٹ میں واقع بیکری میں علی الصبح آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں کو طلب کیا گیا جنہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ریسکیواہلکاروں کے مطابق پانچوں افراد کی موت دم گھٹنے کے باعث ہوئی ۔ مرنے والوں میں ایک شخص کی شناخت 15 سالہ شکیل اور دوسرے کی 30 سالہ طالب کے نام سے ہوئی ہے، دونوں افراد کا تعلق پاکپتن سے ہے۔ اس کے علاوہ 3 نامعلوم افراد بھی دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہوئے۔ جب کہ عمارت میں پھنسنے والے 5 بے ہوش افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ریسکیواہلکاروں کے مطابق آگ لگنے کی حتمی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے تاہم 2 گھنٹوں کی سر توڑ کوششوں کے بعد آگ پر قابوپالیا گیا ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024