کچاکھوہ میں زیر زمین پانی ناقابل استعمال، شہری خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے
کچا کھوہ(نامہ نگار )کچا کھوہ و گردونواح میں زمینی پانی ناقابل استعمال ہو گیا زمینی پانی میں آرسینک کی مقدا ر پریشان کن حد تک بڑھ گئی جس کی وجہ سے شہری خطرناک بیماریوں میں مبتلاہو رہے ہیں جبکہ کچا کھوہ کے آس پاس کے تمام چکوک میں واٹر فلٹریشن پلانٹ نہیں لگائے گئے جبکہ عوام مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہے سیاست دان سالوں سے سیاسی وعدوں تک محدوداور ہر بار عوام کو ایک نیا خواب دیکھا کر ووٹ لینے کے بعد اپنے دور اقتدار میں علاقہ سے غائب رہتے ہیں اب الیکشن کے قریب آتے ہی تمام پارٹیوں کے امیدواروں نے علاقہ میں ڈیرے جمانے شروع کر دئیے ہیں اور ایک دوسرے پر الزام لگاکر ووٹرزکو اپنی طرف مائل کرنے میں لگے ہوئے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ پچھلے 70سالوں سے کچا کھوہ کی عوام بنیادی سہولیات کیلئے سراپااحتجاج ہے لیکن کوئی بھی پارٹی عوامی سہولیات مہیا کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی اور اس بار عوام کھوکھلے دعوؤں کے بجائے عملی کاموں پر ووٹ دے گی۔