ملتان کے سکولز میں آن لائن انرولمنٹ مہم کا افتتاح کل ہو گا
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) ملتان کے سکولوں میں آن لائن انرولمنٹ مہم کا افتتاح کل کیا جائے گا بتایا گیا ہے کہ انرولمنٹ مہم جاری ہے تاہم اس کو ڈیجیٹل موڈ پر لانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ، ملتان کے سکولوں میں آن لائن انرولمنٹ کا افتتاح کل بدھ کو یا جائے ، سکول اور تحصیل کی سطح پر افتتاحی تقاریب منعقد کی جائیں گی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ای او رئیس اعوان کی لاہور سے واپسی پر تقاریب منعقد کی جائیں گی۔