پولیس جو انو ں کی بہبود کیلئے خصوصی اقداما ت اٹھا ر ہے ہیں، سلطان اعظم تیموری
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) پولیس جو انو ں کی بہبود کیلئے خصوصی اقداما ت اٹھا ر ہے ہیں علا ج معالجہ کیلئے پولیس ہیلتھ کا ر ڈ اور پنشنرزکو پنشن کارڈزجاری کئے جار ہے ہیں اس کے علا قہ دیگر سہو لیا ت بھی ہماری تر جیحا ت میں شامل ہیں اسلام آباد پولیس کو ایک مثالی پولیس فورس بنائیںگے ان خیالات کا اظہار پیر کے روزآئی جی اسلام آباد ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری نے پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں جنرل پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کیا آئی جی نے کہا کہ پریڈ کا معیار پہلے سے بہتر ہوا ہے پریڈ ہمارے ڈسپلن کا حصہ ہے پریڈ سے پولیس افسران و جوانوں کا ڈسپلن بہتر ہوتا ہے اور یہ کسی بھی یونیفارم ڈیپارٹمنٹ کیلئے لازم جزو ہے پولیس جوانوں کی ویلفئیر میری اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کیلئے ہم دن رات کوشش کر رہے ہیں جوانوں کو بہتر اور آسان میڈیکل سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہیلتھ کارڈ جاری کئے جا رہے ہیں جو ابھی سرکاری ہسپتالوں کے لئے کارآمد ہوں گے اور جلد ہی پرائیویٹ معیاری ہسپتالوں کیلئے بھی ہوں گے پنشنرز کیلئے پنشن کارڈز بھی جاری کئے جارہے ہیں تاکہ انہیں پنشن کے بعد مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے آئی جی نے کہا کہ پولیس افسران و جوانوں کے بچوں کی بہتر تعلیم کیلئے سپئرئیر گروپ آف کالجز سے معاہدہ ہو چکا ہے جبکہ مزید تعلیمی اداروں سے بھی بات چیت جاری ہے پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں اعلیٰ معیار کی ایک کنٹین بھی تیار کی جار ہی ہے جہاں پر جوانوں کیلئے معیاری کھانا دستیاب ہو گا جبکہ ایک ویلفئیر شاپ بھی بنائی گئی ہے جس میں بغیر کسی نفع کے جوانوں کو مختلف اشیاء دستیاب ہیں پولیس جوانوں کی آنکھوں کے چیک اپ کیلئے برائن ہولڈن انسٹیٹیوٹ کے تعاون سے ایک نظری کیمپ کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے جس میں تمام پولیس افسران و جوان مفت اپنی آنکھیں چیک کروا سکتے ہیں اور نظر کی خرابی کی صورت میں عینکیں بھی مفت فراہم کی جائیں گی اسی طرح پولیس لائن ہسپتال میں ایک انٹرنیشنل تنظیم کے تعاون سے لیبارٹری بھی بنائی جارہی ہے جس میں تمام چھوٹے ٹیسٹوں کی سہولت میسر ہو گی