بھارتی فوج کی فائرنگ سے 17کشمیریوں کی شہادت اور سینکڑوں کا زخمی ہونا بربریت ہے
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)مقبوضہ کشمیر شوپیاں میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے نہتے سترہ کشمیریوں کی شہادت اور سینکڑوں کا زخمی ہونا بربریت کی زندہ مثال ہے۔ان خیالات کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے اپنے بیان میںکیا انہوں نے کہا ہے کہ اکھنڈ بھارت کی کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی ایک لمبی داستان ہے مگر عالمی اداروں نے اس پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔مگر خدا کی لاٹھی بے آواز ہے کہ ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔بھارت اگر اپنے مظالم سے باز نہ آیا تو وہ دن دور نہیں جب وہ صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔کشمیریوں کی جدوجہد آزادی ایک دن اپنا رنگ لائے گی اور وہ بھارت کے تسلط سے آزاد ہو کر رہے گا۔