ملکی معیشت خراب، گردشی قرضے 970ارب تک پہنچ چکے ہیں، اعجاز الحق
تلہ گنگ(نا مہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ محمد اعجاز الحق ایم این اے نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی صورتحال بہت خراب ہے ،گردشی قرضے 970ارب تک پہنچ چکے ہیں ۔اگر یہ قرضے نہ اُتارے گئے تو بجلی کی پیدوار دینے والی کمپنیاں بجلی بنانا بندکر دینگی ۔ جس سے پورے ملک میں سخت بجلی لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہو سکتا ہے تلہ گنگ میں میڈیا ست گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا میں نے 1993میںنیشنل سیکیورٹی کونسل بنانے کی تجویز اس لئے دی تھی کہ فوج اور حکومت کو بیٹھ کر تمام پالیسیاں ڈسکس کرنی چاہیں ۔میری تجویز پر بعض سیاستدان ناراض ہو گئے تھے ۔اب بھی کہتا ہوں کہ اگر ادارے ایک دوسرے کے خلاف ہو جائیں تو اس کا نقصان ملک کو ہوگا ۔تمام اداروں کو آپس میں کبھی کبھی بیٹھ کر گفتگو کر لینی چاہئے، بعض اوقات حکومت اور فوج میںفارن پالیسی پر اختلافات پیدا ہو جاتے ہیں کشمیر اور فغانستان وغیرہ کے معاملات پر یہ اختلافات پیدا ہوتے ہیں ۔محمد اعجاز الحق نے کہا کہ بجائے ترجمان سپریم کورٹ اور آئی ایس پی آر کی جانب سے بیانات سامنے آئیں ۔حکومت کو خود سرکاری بیانات جاری کرنے چاہئیں،حالیہ سینیٹ الیکشن کے بارے حوالے سے اُنہوں نے کہا کہ ہر بار سینیٹر ز الیکشن میں پیسہ چلتا ہے ۔اس بار کونسی سی انہونی ہو گئی ہے ۔