تین روزہ ماہی پروری کا تربیتی کورس 9اپریل کو شروع ہوگا
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) محکمہ ماہی پروری راولپنڈی کے زیر اہتمام تین روزہ ماہی پروری کا تربیتی کورس 9اپریل کو شروع ہوگا ۔ فشریز ٹریننگ سب سنٹر، راول ٹائو ن اسلام آباد میں منعقد ہونے والے کورس کے اوقات صبح 9بجے سے دوپہر 2بجے تک ہونگے۔ ٹریننگ کورس کا مقصد کسانوں کو ماہی پروری کے جدید رحجانات اور ٹیکنالوجی سے آگاہ کرنا ہے۔ تربیتی کورس بلامعاوضہ ہوگا اور بیرونی شہروں سے آنے والے کسانوں کو ہوسٹل کی سہولت بھی مہیا کی جائیگی۔