یوم شریکۃ الحسین ؑ مذہبی جذبے اور عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) قائد ملتِ جعفریہ آغا سیدحامدعلی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق مجاہدہِ کربلا حضرت سیدہ زینب بنت علی ؑکی شہادت کے سلسلہ میں یوم شریکۃ الحسین ؑ مذہبی جذبے اور عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا۔اس موقع پر راولپنڈی ریجن میں مذہبی وماتمی تنظیموں کے زیراہتمام امامبارگاہوں اور عزاخانوں میں مجالسِ عزاء اور ماتمداری کےپروگرام منعقد ہوئے جبکہ خواتینِ کی مجالس میں حضرت ثانی زہرا ؐ کے تابوت برآمد کیے گئیامام بارگاہ دھاماں سیداںراولپنڈی میں زوار نجف علی سندھوکے زیر اہتمام مجلس عزا منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید قمر حیدر زیدی نے کہا کہ کربلا کی شیر خاتون حضرت زینب ؐ نے شام و کوفہ کے بازاروں اور درباروں میں اپنے جراتمندانہ خطبات کے ذریعے یزیدی سازشوں کو ناکام بنادیا اور یزیدیت کو ذلیل و رسوا کرکے پرچم اسلام کو ہمیشہ کیلئے سربلند کردیا اس مو قع پر مولانا کوثر عباس حیدری ، ذاکر عرفان عباس ناطق ، ذاکر ضیغم عباس ، ذاکر تنویر حسین الفت نے بھی خطاب کیا جبکہ نوحہ خواں سید فرحت عباس نقوی نے نوحہ خوانی کی اور ماتمداری کی گئی ،انجمن کنیزان امام العصر والزمان کے زیر اہتمام شعب ابی طالب میںیوم شریکۃ الحسین کی مناسبت سے مجلس عزامنعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے خطیبہ آپا سیدہ حسین نے کہا کہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا عظمت و شان خدیجہ ؑ،جہانِ نسواں کی رہنما،انقلابِ اسلامی کے علمبردار ،پیغام کربلا کی مبلغہ اور کربلا میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی نمائندہ تھیں۔