نیک اولاد والدین کیلئے صدقہ جاریہ ہو تی ہے، حافظ عبدالغفور
کلر سیداں(نامہ نگار) نیک اولاد والدین کیلئے صدقہ جاریہ ہو تی ہے دنیا اور آخرت میں کامیابی چاہتے ہو تو اپنے والدین کی خد مت کیا کرو والد جنت کا دروزاہ ہے اور ماں کے قدموں تلے جنت ہے یہ جنت حاصل کر نے کیلئے والدین کی خدمت کرنا واجب ہے ان خیالات کا اظہار قاری حافظ عبدالغفور نے مل اعوان میں چوہدری اکرام الحق کے والد محترم حاجی نذر محمد کی بر سی کے موقع پر خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر سابق ایم این اے چوہدری خورشید زمان، راجہ جہانگیراختر بھٹی،چئیر مین دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد ،چوہدری توقیر اسلم، راجہ عمران ، راجہ علی اصغر، ماسٹر محمد فیاض، عزیزپاشا، چوہدری اخلاق احمد ، چوہدری فیاض سمیت معززین علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔