زندگی میں کامیابی کیلئے حضرت علی کی سیرت کو اپنانا ہو گا ،سید خلیل کاظمی
جہلم(نامہ نگار)حضرت علی المرتضیٰ شیر خدا کی وہ ذات گرامی ہے جو بہت سارے کمالات اور خوبیوں کی جامع ہے۔کیونکہ آپ کی ذات والا صفات شیر خدا بھی ہے اور داماد مصطفی ۔فاتح خیبر بھی اورمیدان خطابت کے شہسوار بھی۔صاحب شجاعت بھی اور فصاحت و بلاغت والے بھی۔ ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر مرکزی جماعت اہلسنت جہلم فخر السادات حضرت صاحبزادہ پیر سید خلیل حسین کاظمی نے بسلسلہ جشن مولود کعبہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔سید خلیل کاظمی نے کہا کہ کائنات میںصرف آپ کی ذات گرامی ہے جن کے بارے میں آقائے دو جہاں حضرت محمد ؐنے فرمایا کہ آپ سے محبت کرنے والا مومن اور محبت نہ کرنے والا منافق ہوگا۔